Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی اور جنوبی کوریا میں تاریخی آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط

جی سی سی کے سیکریٹری جنرل اور کوریا کے وزیر نے معاہدے پر دستخط کیے (فوٹو: ایس پی اے)
خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) اور جنوبی کوریا نے اقتصادی تعلقات کے فروغ کےلیے ایک تاریخی آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سیول میں جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدوی اور کوریا کے وزیر تجارت نے معاہدے پر دستخط کیے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے بتایا’ معاہدے پر دستخط  پانچ مذاکراتی ادوار پر میحط نتائج کے نتیجے میں ہوئے ہیں جو دونوں فریقوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط  بنانے اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی حقیقی باہمی خواہش کی عکاسی کرتے ہیں‘۔
سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا ’ یہ معاہدہ جی سی سی رہنماوں کی دیگر ممالک اور بین الاقوامی بلاکس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے مفادات کے حصول کےلیے ہدایات کے مطابق ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’معاہدے میں اٹھارہ چیپٹر شامل ہیں جن میں اشیا، خدمات اور سرکاری خریداری کے سا تھ ڈیجیٹل تجارت اور چھوٹے اور درمیانے تجارتی اداروں کے شعبوں میں تعاون شامل ہے‘۔
واضح رہے ستمبر میں پاکستان کے ساتھ اس طرح کے معاہدے کے اعلان کے بعد یہ رواں برس جی سی سی کی جانب سے عالمی سطح پر طے پانے والا یہ دوسرا معاہدہ ہے۔

شیئر: