Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی ایران میں بم دھماکوں کی شدید مذمت

دردناک واقعہ پر ایران سے تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا (فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی عرب نے بدھ کو ایران میں ایک تقریب کے دوران ہونے والے دو بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس دردناک واقعہ پر ایران سے تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔
بیان میں ایرن میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کو مسترد کرنے اور ان کی مذمت کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ ایران میں حکام نے کہا تھا کہ ’دہشت گرد حملوں‘ کے نتیجے میں ہونے والے دو دھماکوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ملک کے جنوبی شہر کرمان میں یہ دھماکے ایک تقریب کے دوران ہوئے جو 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔

شیئر: