Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاہے اقوام متحدہ سے قرارداد منظور کرا لیں الیکشن آٹھ فروری ہی کو ہوں گے: بلاول

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ہمارا 10 نکاتی ایجنڈا ہی ہمارا منشور ہے۔‘ (فائل فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ’چاہے اقوام متحدہ بھی قرارداد کیوں نہ منظور کر لے الیکشن آٹھ فروری ہی کو ہوں گے۔‘
بلاول بھٹو زرداری نے سنیچر کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ یہ بات پتھر پر لکیر کی طرح ہے کہ الیکشن آٹھ فروری کو ہوں گے۔‘
’ہم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اس بات پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ہم تو کہتے ہیں قدم بڑھائیں قاضی فائز عیسیٰ صاحب! ہم آپ کے ساتھ ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ماضی میں جنرل ضیاءالحق اور جنرل حمید گل نے پنجاب پر سیاسی جماعتیں مسلط کیں۔ سازش کے ذریعے پیپلزپارٹی کو پنجاب سے محروم کرنے کی کوششیں کی گئیں۔‘
’جتنی ضرورت لاہور میں کام کرنے کی ہے اتنی باقی پاکستان میں نہیں ہے۔ ایسے ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جیسے لاہور میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہوں۔‘
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ’ہمارا 10 نکاتی ایجنڈا ہی الیکشن کا منشور ہے۔‘
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’میں عوام کی خدمت کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ ایک لیڈر جیل سے نکلنے جبکہ دوسرا جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔‘

شیئر: