Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین میں شیلٹرز تقسیم

امداد کا مقصد بنیادی ضروریات کو پورا اور مصائب کو کم  کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے فلسطینی ہلال احمر کے تعاون سے فلسطینی متاثرین میں انسانی امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  پیر کو غزہ کے جنوب میں رفح  کے مغربی علاقے میراج میں شیلٹرز تقسیم کیے گئے جس کا مقصد بنیادی ضروریات کو پورا اور مصائب کو کم  کرنا ہے۔
یہ امداد غزہ میں برادر فلسطینی عوام کے لیے انسانی اور امدادی شعبوں میں فلسطین کےلیے سعودی عرب کی  تاریخی سپورٹ کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مختلف بحرانوں اور مصائب میں  برادر اور دوست ملکوں کےلیے مملکت کے  انسانی ہمددری کے کردار کا مظہر ہے۔
طبی سامان بھی فلسطینی ہلال احمر کے ذریعے غزہ لایا گیا ہے جو ہسپتالوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے عوامی عطیات مہم میں اب تک 600 ملین ریال سے زیادہ کی رقم جمع کی جا چکی ہے۔
غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر 38 طیارے اور پانچ بحری جہاز مصر پہنچ چکے ہیں۔

شیئر: