Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی قافلے رفح کراسنگ عبور کرکے غزہ میں داخل

’غزہ کے متاثرین کے لیے غذائی سامان کے علاوہ ادویہ اور سلیپنگ پیگز موجود ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت متعدد امدادی ٹرکوں پر مشتمل قافلہ رفح کراسنگ عبور کرکے غزہ میں داخل ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹرکوں میں غزہ کے متاثرین کے لیے غذائی سامان کے علاوہ ادویہ اور سلیپنگ پیگز موجود ہیں۔
دوسری طرف ساہم پورٹل کے ذریعہ غزہ کے لیے عوامی امدادی مہم کے تحت اب تک 605 ملین ریال سے زیادہ رقم جمع ہوچکی ہے۔
مہم شروع ہونے سے اب تک 13 لاکھ 75 ہزار افراد نے غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے مدد جمع کرائی ہے۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے عوامی امدادی مہم جاری ہے جس کے تحت فضائی اور بحری راستے سے امدادی سامان کی ترسیل کی جارہی ہے۔

شیئر: