Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صوبہ سندھ میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے غذائی پیکیجز کی تقسیم

شاہ سلمان ہیومینٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر نے صوبہ سندھ کے مستحق خاندانوں کی اہم غذائی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے فوڈ پیکیجز کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ریلیف سینٹر کی جانب سے 9 ہزار 200 غذائی پیکجز کی تقسیم کے عمل کا آغاز تھرپارکر، بدین، جامشورو اور مٹیاری میں شروع کیا گیا ہے۔
غذائی پیکیجز کی تقسیم کنگ سلمان ریلیف فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ پاکستان 2023-2024 کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔
اس منصوبے کے تحت ہر ضلع میں دو ہزار 300 غذائی پیکجز تقسیم کیے جائیں گے۔ ان پیكجز میں تمام ضروری اشیائے خورد و نوش شامل ہیں۔
ہر فوڈ پیک 95 كلو گرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا، 5 كلو دال چنا، 5 لٹر كوكنگ آئل اور 5 كلو چینی شامل ہے۔
ان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل اقوام متحدہ کے ادارہ برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین افیئرز، پاکستان کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی حکومتی انتظامیہ، حیات فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون اور کوششوں کے ذریعے عمل میں لایا جا رہا ہے۔
غذائی پیکیجز کی تقسیم کے اس پروگرام سے چاروں اضلاع میں 64 ہزار 400 افراد مستفید ہوں گے۔
 

شیئر: