Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرپورٹس پر ’بیگ فری سفر‘ کی نئی سہولت کیا ہے؟ 

مسافر اپنی رہائش سے سفر کی کارروائی مکمل کرا سکیں گے ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
مطارات ہولڈنگ کمپنی نے سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس پر ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق نئی سہولت کو ’بیگ فری سفر‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اس سہولت کے تحت داخلی اور بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو اپنی رہائش سے سفر کی کارروائی مکمل کرانے اور پرواز کے وقت سے قبل لگیج کرانے کی سہولت حاصل ہو گی۔ عمل درآمد سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں کیا جائے گا۔ 
نئی سہولت کا اہم مقصد یہ ہے کہ مسافروں کو ایئرپورٹس پر کم سے کم انتظار کرنا پڑے اور اپنی رہائش سے ائیرپورٹ تک سامان لادنے کی زحمت سے بچایا جائے۔
مطارات ہولڈنگ کمپنی کا کہنا ہے’اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کےلیے سروس میں شامل فضائی کمپنیوں میں سے ایک پر بکنگ ہونا لازمی ہے۔ تمام مطلوبہ سفری دستاویزات مکمل ہوں اور لگیج میں کوئی ممنوعہ اشیا موجود نہ ہو۔ ‘
مطارات ہولڈنگ کمپنی کے مطابق ’یہ سہولت افراد اور گروپوں کو مہیا ہوگی۔‘
یاد رہے کہ مطارات ہولڈنگ کمپنی  سعودی عرب کے ایئرپورٹس کے انتظامات کرتی ہے اور یہ اپنی ماتحت کمپنیوں کے ذریعے 27  ایئرپورٹس کے انتظامات چلا رہی ہے۔

شیئر: