Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب میں معدنیات کے ذخائر کی مالیت میں 90 فیصد اضافہ‘

2016 میں معدنیاتی ذخائر کی قیمت 5 ٹریلین ریال کے لگ بھگ تھی (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز ایگزیبیشن سینٹرمیں بدھ کو دو روزہ بین الاقوامی کانکنی کانفرنس ایڈیشن تھری کا آغاز ہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی قیادت چاہتی ہے کہ کانفرنس کامیاب ہو اور پوری دنیا کے وسیع تر مفاد کے حوالے سے کانفرنس کے اہداف پورے ہوں۔‘ 
انہوں نے بتایا کہ ’سعودی عرب میں معدنیات کے ذخائر کی قدرمیں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی مالیت 9.375 ٹریلین ریال کے لگ بھگ ہے۔‘
’2016 کے تخمینے  کے مطابق سعوددی عرب میں معدنیاتی ذخائر کی قیمت 5 ٹریلین ریال کے لگ بھگ تھی۔‘ 
سعودی وزیر نے کہا کہ ’معدنیات کے ذخائر میں اضافہ گذشتہ برسوں کے مقابلے میں نئی دریافتوں اور جیولوجیکل سروے کے حوصلہ افزا نتائج کے بعد سامنے آیا ہے۔‘ 
انہوں نے کہا کہ ’معدنیات کی تلاش کے لیے پرمٹ جاری کیے گئے۔ گذشتہ تین سال کے دوران ان کاوشوں میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔‘ 
’فی مربع کلو میٹر علاقے میں معدنیات کی تلاش پرخرچ 70 ریال سے بڑھ کر 180 ریال تک پہنچ گیا۔‘ 

شیئر: