Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں الیکٹرک کاروں کےلیے ایک ہزار چارجنگ پوائنٹ قائم ہوں گے 

چارچنگ پوائنٹس پر پانچ ہزار تیز رفتار چارجر فراہم کرنے کا منصوبہ ہے(فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں 2030 تک الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ایک ہزار چارجنگ پوائنٹ قائم کیے جائیں گے۔
اخبار 24 کے مطابق آٹوٹوٹیو انفراسٹریکچر کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد قزاز نے کہا کہ’  الیکڑک چارچنگ پوائنٹس پر پانچ ہزار تیز رفتار چارجر فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ریاض میں  پہلے پوائنٹ کا افتتاح اس کی شروعات ہے۔‘ 
انہوں نے کہا کہ ’الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان جن خدشات کا اظہار کررہے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹ مہیا نہیں ہیں۔‘ 
محمد قزاز نے کہا کہ ’ریاض میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے مزید پوائنٹ قائم ہوں گے۔‘
علاوہ ازیں الشرقیہ ریجن اور مغربی ریجن میں بھی اس کا اہتمام ہوگا۔ بڑی تعداد میں چارجنگ پوائنٹس  قائم ہونے پر اس حوالے سے خدشات دور ہوجائیں گے۔ 
انہوں نے بتایا’ ریاض میں الیکٹرک گاڑیوں کا نیا چارجنگ پوائنٹ دو نئے تیز رفتار چارجرز پر مشتمل ہے۔ ان میں سے ہر ایک سو کلو واٹ سے زیادہ کی انرجی رکھتا ہے۔‘ 

شیئر: