Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں سے علاقے کا امن متاثر ہورہا ہے: یمنی وزیر داخلہ 

بحیرہ احمر میں امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں ( فائل فوٹو: العربیہ)
یمن کے وزیر داخلہ میجر جنرل ابراہیم حیدان نے کہا ہے کہ’ بحیرہ احمر میں تجارتی اور کارگو بحری جہازوں پرحوثیوں کے حملوں سے علاقے کے ممالک کا امن وامان متاثرہوگا۔ خصوصا بحیرہ احمر کے ساحلی ممالک متاثر ہورہے ہیں۔‘
العربیہ کے مطابق یمنی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’حکومت اپنی سلامتی کے تحفظ اورعلاقائی و بین الاقوامی سیکیورٹی کو درپیش خطرات خصوصا اپنی سرزمین سے سرابھارنے والے خطرات سے نمٹنے کےلیے پر عزم ہے۔‘ 
انہوں نے کہا کہ ’صورتحال کا تقاضا ہے خطے کے اتحادی ممالک کے ساتھ ہم آہنگی سے آبی گزر گاہوں کے تحفظ اور بحیرہ احمر میں امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات کریں۔‘ 
ان کا کہنا تھا کہ ’یمنی حکومت اور صدارتی کونسل کو آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی و بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔  حوثیوں کو شکست دے کر ہی ریاستی خودمختاری بحال ہوگی۔‘ 

شیئر: