Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے منصوبے حیرت انگیز ہیں: فرانسیسی سپورٹس ایمبیسڈر 

’ڈاکار ریلی نے مملکت کے قدرتی مناظر دیکھنے کا موقع دیا ہے (فوٹو: سکرین گریب)
فرانس کے سپورٹس ایمبیسڈر سیمویل ڈوکروکیہ نے سعودی عرب کے شاندار منصوبوں اور سعودی ڈاکار ریلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب کی سیاحت کے لیے دوبارہ آنا چاہوں گا۔‘ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ’وہ سعودی عرب میں شاندار منصوبے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ سپورٹس بولیوارڈ منصوبہ دیکھا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔‘ 
’سپورٹس بولیوارڈ ریاض کے علاوہ سعودی عرب کے تمام باشندوں کے لیے بہترین زندگی گزارنے کا شاندار موقع ہے۔‘ 
فرانس کے سپورٹس ایمبیسڈر نے العلا میں سپورٹس ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈاکار ریلی تاریخی ایونٹ ہے۔ 45 سال میں یہ اپنی مثال آپ ہے۔ سعودی عرب نے اس کا اہتمام کرکے دنیا بھر کے لوگوں کو مملکت کے شاندار قدرتی مناظر دیکھنے اور ان سے لطف اٹھانے کا موقع دیا ہے۔‘ 

شیئر: