Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکار ریلی کا اختتام، جیتنے والوں میں انعامات تقسیم

’سعودی آٹو موبائل فیڈریشن کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلطان نے انعامات تقسیم کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں منعقد ڈاکار ریلی کا اختتام ہوگیا جبکہ ینبع میں اختتامی تقریب ہوئی جس میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی آٹو موبائل فیڈریشن کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلطان العبد اللہ الفیصل نے انعامات تقسیم کئے ہیں۔
اودی ٹیم کے کپتان کارلوس سائنز کو اول نمبر قرار دیتے ہوئے ٹرافی دی گئی  ، بلجیئم کے رائیڈر گیوم دی میفیوس کو دوسرا جبکہ فرانس کے رائیڈر سیباستیان کو تیسرا انعام دیا گیا ہے۔
موٹر سائیکلوں کی ریس میں امریکی رائیڈر  ریکی برابک کو پہلا، بروس برانچ کو دوسرا جبکہ فرانس کے ادریان کو تیسرا انعام دیا گیا ہے۔
 

شیئر: