Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف اداکار ساجد حسن کی سیاست میں انٹری، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے  مشہور فنکار و پروڈیوسر سید ساجد حسن کی سیاست میدان میں انٹری ہوئی ہے۔
ساجد حسن نے اتوار کو  استحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔
ساجد حسن کا کہنا ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سب کو اپنا حصہ ملانا ہوگا۔ ’کوشش ہوگی کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کروں۔‘
ساجد حسن نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کچھ دوستوں سے مشاورت کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی سے ان کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں میں نے آئندہ عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ساجد حسن کا کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر اور ترقی کے لیے سب کے مل کر کام کرنا ہوگا۔
’عوام کے بے شمار مسائل ہیں اور ان کے حل کے سب کو اپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔‘
انہوں نےمزید کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں عوام عام انتخابات سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ ’عام انتخابات میں عوام جس کے بھی حق میں فیصلہ دے اسے عوام کی خدمت کرنی چاہیے اور ان کے بنیادی مسائل حل کرنا چاہیے۔‘
ساجد حسن کو سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے استحکام پاکستان پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
محمود مولوی کا کہنا تھا کہ ساجد حسن ہماری شوبزکا چمکتا ستارہ ہے۔ ’ان کی آئی پی پی میں شمولیت کےبعد دیگر فنکار بھی ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے۔‘

شیئر: