Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ایک دن میں 3.4 ارب درہم میں جائیدادوں کے سودے 

ریئل سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے سب سے زیادہ سودے ھند 4 سٹی میں ہوئے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں منگل کوغیرمنقولہ جائیدادوں کی خرید و فروخت کا حجم 3.4 ارب درہم سے زیادہ رہا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ریئل سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے 1.36 ارب درہم مالیت کے 500 سودوں کی  رجسٹریاں ہوئی ہیں۔
ان میں سے پلاٹس کے 64 سودے 411.67 ملین درہم ، فلیٹس اور بنگلوں کے 446 سودے 949.04 ملین درہم میں ہوئے۔ 
پلاٹس کا اہم سودا جبل نخلہ جبل علی کے علاقے میں 32.23 ملین درہم میں ہوا۔ دوسرے نمبر پر اد الشبا علاقے میں 29.06 ملین درہم میں ہوا۔
علاوہ ازیں ندا الشبا الاولی علاقے میں ہی ایک سودا 24.22 ملین درہم میں ہوا ہے۔ 
سب سے زیادہ سودے ھند 4 سٹی میں ہوئے۔ ان میں سے 29 سودے 65.57 ملین درہم  میں ہوئے۔
الحبیہ الخامسہ علاقے میں 8 سودے 30.53 ملین درہم  میں طے پائے جبکہ حدائق شیخ محمد بن راشد میں چار سودے ہوئے جن کی مالیت 60.62 ملین درہم رہی۔ 
فلیٹس اور بنگلوں کے اہم ترین سودے نخلہ جمیرا میں 44 ملین درہم میں طے پائے۔ نخلہ جمیرا ہی میں 31 ملین درہم کا ایک سودا ریکارڈ پر آیا۔
جبکہ راس الخور انڈسٹریل زون ون میں 22 ملین درہم میں ایک سودے کا اندراج کیا گیا۔

شیئر: