Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ریپر نے اپنے فالورز کو العلا آنے کا مشورہ دے دیا

’سعودی عرب کی قدیم تاریخ اور تہذیب ہے جس سے تعارف حاصل کرنا ضروری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
معروف امریکی ریپرسوئز بیتز نے اپنے فالورز کو العلا آنے کا مشورہ دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امریکی ریپر سعودی عرب اور خاص طور پر العلا سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور خود کو سعودی عرب کا غیر سرکاری سیاحتی سفیر قرار دیتے ہیں۔
انہوں نے امریکی میگزین ’بلبورڈ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے‘۔
میگزین نے کہا ہے کہ امریکی ریپر آجکل اپنے ایکس اکاؤنٹ کو سعودی عرب میں سیاحت کی تشہیر کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی قدیم تاریخ اور تہذیب ہے جس سے تعارف حاصل کرنا ضروری ہے‘۔
’سعودی عرب میں بڑی تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور یہ ملک روز ترقی کر رہا ہے۔ سعودی عرب کے پہلے وزٹ معاملات کچھ اور تھے اور اب کچھ اور ہیں‘۔
واضح رہے کہ امریکی ریپر نے 2006 میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کیا اور مقامی ریپروں سے ملاقات کی تھی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کا ماحول آپ کو مزید پیش کرنے اور بہتر سے بہتر کرنے پر اکساتا ہے‘۔
’فنکاروں کے حوالے سے سعودی عرب میں بڑی مواقع ہیں، یہاں ہر طرح کا فن آپ کو ملے گا‘۔

شیئر: