Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوآئی سی اور رابطہ کی طرف سے عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

’فیصلہ شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی حقوق سے مطابقت رکھتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
اوآئی سی اور رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیل کے خلاف  کے عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق او آئی سی اور رابطہ نے کہا ہے کہ ’عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ بے قصور شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی حقوق سے مطابقت رکھتا ہے‘۔
او آئی سی اور رابطہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فیصلے کا پابند کروائیں۔
عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ اور سلامتی کے متعلق اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور اسے ادا کرے۔
او آئی سی اور رابطہ نے کہا ہے کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی اور شہریوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے کے لیے سیاسی اور قانونی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔
رابطہ عالم اسلامی نے جنوبی افریقہ کی کوششوں کو سراہا ہے اور عالمی برادری سے جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر: