Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ لاونج کا افتتاح، 10 کاؤنٹر قائم

ایک گھنٹے میں 1450 مسافروں کے سفری معاملات کو نمٹانے کی صلاحیت ہے۔ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ لاونج کا افتتاح کردیا گیا۔
مسافروں کی سہولت کے لیے لاونج میں 10 کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
الاخباریہ کے مطابق جدید خطوط پرتیار کیے جانے والے  ٹرانزٹ لاونج میں ایک گھنٹے میں 1450 مسافروں کے سفری معاملات کو نمٹانے کی صلاحیت ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کے لیے ٹرانزٹ لاونج کی تیاری میں 27 ایجنسیوں کی ٹیموں نے شرکت کی جن سیکیورٹی ایجنسیاں، جدہ ایئرپورٹ کمپنی ، وزارت صحت اور دیگر ادارے شامل ہیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے گزشتہ برس 2023 میں ایئرپورٹ سے 48 ملین مسافروں نے سفری سہولت حاصل کی۔ ایئرپورٹ پر مخصوص افراد کے لیے بھی خصوصی انتظامات موجود ہیں۔
واضح رہے ٹرانزٹ لاونج سے ان مسافروں کو فائدہ ہوگا جو سعودی عرب سے ہوتے ہوئے دیگر ممالک کے لیے سفر کرتے ہیں۔

شیئر: