Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

’امیر کویت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کل منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق امیر کویت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
قبل ازیں امیر کویت شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح نے شاہی فرمان جاری کرکے وزیر اعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح کو نائب امیر مقرر کیا تھا۔
شاہی فرمان میں کہا گیا تھا کہ ’ملک کے امیر کی غیر موجودگی میں اور ولی عہد کے تقرر تک وزیر اعظم، نائب امیر کے طور پر ملک کے معاملات چلائیں گے‘۔

شیئر: