Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا کے مسلمانوں سے او آئی سی کا اظہار یکجہتی

جدہ .... اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے سری لنکا کے مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کردیا۔ العثیمین نے سری لنکا کے مسلمانوںمیں بے اطمینانی اور خوف پیدا کرنے والے انتہا پسندو ںکے خلاف سری لنکا کے مسلمانوں کی تائید و حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے دکانوں ، مکانوں اور مسجدوں پر حملوں کی رپورٹوں پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کا معاشرہ طویل عرصے سے امن پسند رہا ہے ۔ مقامی حکام کو چاہئے کہ وہ انتہا پسندانہ حرکتیں کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کریں اور تحقیقات کرکے معاملات کو سلجھائیں۔

شیئر: