Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غیر یقینی موسمی حالات‘ مملکت کے کن علاقوں میں بدھ کو تعلیم آن لائن رہے گی

تعلیم کا سلسلہ آن لائن مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے ہوگا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں کے علاقے عسیر اور الباحہ کے تعلیمی اداروں نے کہا ہے کہ’ خراب موسمی حالات کے پیش نظر بدھ کو تعلیم کا سلسلہ ’مدرستی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن ہوگا۔‘
اخبار 24  کے مطابق الباحہ ریجن اور عسیر ریجن میں النماص اور بلقرن کے تعلیمی اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ ’ بدھ کو موسم کی خرابی کے باعث تمام سکول اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے البتہ تعلیم کا سلسلہ آن لائن مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے ہوگا۔‘
موسمیات کے قومی مرکز نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ’ بدھ سے جمعے تک مملکت کے بیشترعلاقوں میں موسم غیر یقینی رہے گا۔ گرد آلود  تیز ہواؤں اور برفباری کا امکان ہے۔‘

شیئر: