Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اینیمل‘ کا نیٹ فلیکس پر ریکارڈ، کتنے لاکھ بار دیکھی گئی؟

’اینیمل‘ گزشتہ برس کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں تیسرے نمبر پر رہی (فائل فوٹو: اینیمل، پوسٹر)
بالی وُڈ سٹار رنبیر کپور کی ایکشن فلم ’اینیمل‘ نے باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد انٹرنیٹ پر سٹریمنگ ویب سائٹس پر بھی ریکارڈ دورانیے کے ویوز حاصل کر لیے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ’اینیمل‘ گزشتہ برس میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری فلم ہونے کے ساتھ ساتھ اب نیٹ فلیکس پر دو کروڑ 80 لاکھ گھنٹے دیکھی گئی ہے۔
اس فلم کو اپنی ریلیز کے بعد نیٹ فلیکس پر پہلے ہی ہفتے میں 60 لاکھ 20 ہزار ملے تھے۔ باکس آفس ڈاٹ کام کے مطابق ’اینیمل‘ کو اب تک مجموعی طور پر دو کروڑ 80 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا ہے۔ یہ کسی بھی انڈین فلم کا پہلے ہفتے میں سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔
سندیپ ریڈی ونگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور کے علاوہ رشمیکا مدھنا، انیل کپور اور بوبی دیول کی پرفارمنس بھی ہے۔
فلم ایک باپ اور بیٹے کے رشتے کی پیچیدگیوں کی کہانی پر مبنی ہے۔
باکس آفس پر ’اینیمل‘ 900 کروڑ کا بزنس کے ساتھ گزشتہ برس کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں تیسرے نمبر پر رہی۔ پہلا اور دوسرا نمبر بالترتیب شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ کا تھا۔
’اینیمل‘ کے ڈیجیٹل ڈییبو کے موقعے پر رنبیر کپور نے کہا ’فلم کو تھیٹرز میں جو توجہ ملی اس پر ہم بہت خوش ہیں۔ اور اب زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں لوگ اس فلم کو گھر بیٹھے دیکھ رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ’اپنے کام کو دنیا بھر کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملنا خاص چیز ہے۔‘

شیئر: