الخبر کے ساحل پر بلی اور بطخ کی محبت ایکس پر ٹرینڈ بن گئی جنہیں دیکھنے کے لیے دنیا دیوانی ہوگئی ہے۔
مرد کیا، عورتیں اور بچے کیا، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کیا یہاں تو ٹی وی چینل والے کیمرے لے کر بیچاری بلی اور بطخ کے پیچھے پیچھے بھاگتے پھر رہے ہیں۔
ایکس پر سعودی عرب کے ٹاپ ٹرینڈ میں ’#كبلز_الخبر‘ ہے جس میں تادم تحریر 5 ہزار 9 پوسٹ کی گئی ہیں۔
آخر کہانی کیا ہے؟
#كبلز_الخبر
تسربيات جديده هواش البطه والقطو pic.twitter.com/XYBRC0W6Gv— فيصل العوني (@ky_fd120) February 1, 2024
کوئی تین دن پہلے لوگوں نے اس بات کو نوٹ کیا کہ ایک بطخ اور بلی کی آنکھ مچولی چل رہی ہے۔
بطخ جہاں جہاں جاتی ہے، بلی پیچھے پیچھے مٹکتی ہے، بلی جہاں جاکر میاؤں کرتی ہے، بطخ وہاں پئیں پئیں کرتی ہے۔
دیکھا دیکھی کسی نے ویڈیو بنا کر ایکس پر ڈال دی۔
پھر کیا تھا، لوگوں کا تانتا بندھ گیا اور پل بھر میں ایکس پر ٹرینڈ بن گیا۔
#كبلز_الخبر
.
.أن تُحب يعني أن تَخاف على من أحببته
كأنه قِطعة مِنك لا يهدأ لَك نبض حتّى يكون بِأفضل حالالطريق طويل اختر من لا تمل برفقته#رفاق_النمر_للدعم pic.twitter.com/uavg2mD8OM
NoNa (@NoNa75495766) February 1, 2024
سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ ایک طرف، عوام الناس ایک طرف، دیکھا دیکھی ٹی وی چینل والے بطخ اور بلی کی رومانوی داستان دنیا کو لائیو دکھانے لگے۔
ایکس پر پوسٹوں کی بھرمار ہوگئی اور دلچسپ تبصرے ہونے لگے۔ کسی نے کہا لگتا ہے کہ قوم محبت کی پیاسی ہے، جہاں کہیں اسے دو محبت کرنے والے مل جائیں ٹوٹ پڑتی ہے۔
کسی نے کہا کہ پتہ نہیں کیوں لوگ دیوانے بنے ہوئے ہیں، یار بلی اور بطخ کھیل رہے ہیں، اس میں کیا رومانویت ہے۔
#كبلز_الخبر #الخميس_الونيسᅠ
وكالات أعلام ومحطات تلفزه تغطي الحدث
شعب حي ويحب الحياه..
السعوديين بعد انتشار مقاطع القطو والبطه وصداقتهم الغير مسبوقه خرجوا ليروهم على الطبيعه وكيف ان الصداقه أقوى من ماهية المخلوق .. pic.twitter.com/Rpc0oLGw44— فالح بن صقر (@falehsager) February 1, 2024
یہ سب کچھ ایک طرف اور دوسرے شہروں سے لوگوں کا سفر کرکے الخبر کے کپل کو دیکھنے آنا ایک طرف۔
بات اتنی آگے تک پھیل گئی کہ ماہرین حیوان تک کو مداخلت کرنی پڑی اور ڈاکٹر عبد الرحمن الصلاد نے اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہوئے کہا کہ بلی طبعی طور پر پر امن جانور ہے اور انسانوں سمیت دوسرے جانوروں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں رہتی ہے۔
قصہ یہاں ختم نہیں ہوا۔
پھر نہ جانے کیا ہوا کہ بلی اور بطخ کا جھگڑا ہوگیا۔
ویڈیو بنانے والے اس موقع پر بھی حاضر تھے اور انہوں نے رومانوی قصے کا انجام دنیا کو دکھایا۔
بلی نے بطخ کو دو تین چمپےمارے، بطخ نے بلی کو چار پانچ چونچ رسید کئے۔
علاقة جميلة نشأت بينهم بس بعد ما ظهرت على السوشيال ميديا تقول عين أصابتهم وظهرت بينهم المشاكل.
كثير من العلاقات الجميلة يفسدها السوشيال ميدبا.
#كبلز_الخبر pic.twitter.com/5dk8mcWHFh— بلونة وبس (@ksa_ksa_ksa_111) February 1, 2024








