ہر سال پاکستان کے شمالی صوبے گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے خوبانی کے پھولوں سے گلابی رنگ میں رنگ جاتے ہیں۔ سیاح اس وادی کا رخ کرتے ہیں تاکہ اس مختصر بہار کے موسم سے لطف اندوز ہو سکیں، جو عموماً صرف چند ہفتوں تک ہی رہتا ہے۔
ایک سیاح کا کہنا ہے کہ ڈپریشن سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ باہر نکلیں، کہیں گھومنے جائیں، نئی جگہیں دیکھیں، دریافت کریں اور اپنے ذہن کو سکون دیں۔