Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہم سنگِ میل: سعودی عرب میں عالمی معیار کے زعفران کی کاشت

زعفران کے لیے مملکت کے دس علاقوں میں فیلڈ اور تحقیقی تجربات کیے گئے تھے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے مقامی زعفران کی پیداوار میں اہم سنگ میل حاصل کر لیا۔ فرسٹ گریڈ زعفران کے عالمی معیار پر پورا اترنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
سعودی فرسٹ گریڈ زعفران کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ لیبارٹریوں نے اعلٰی درجے اور عالمی معیار آئی ای س او 3632 کے مطابق قرار دیا ہے۔
یہ کامیابی نیشنل ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹر فار سسٹین ایبل ایگریکلچر ’استدامہ‘، وزارت ماحولیات، پانی و زراعت اور کنگ سعود یونیورسٹی کے تعاون سے زعفران کی مقامی کاشت کے منصوبے کا حصہ ہے۔
اس منصوبے کا مقصد اپلائیڈ ریسرچ کو فروغ دینا، خصوصی زرعی اقدامات اور زیادہ منافع والی فصلوں کے لیے پیداوار کو بہتر بنانا شامل ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس اقدام کے تحت مملکت کے دس علاقوں میں فیلڈ اور تحقیقی تجربات کیے گئے تھے۔

ان تجربات میں زرعی ماحول کی موزویت کا جائزہ لیا گیا۔ بہترین اقسام کا انتخاب کیا گیا اور فیلڈ سٹڈی کی بنیاد پر بہترین طریقے اپنائے گئے۔ یہ کوششیں مصنوعات کے معیار کو بہتر اور پائیدار پیداوار کو یقینی بنانے میں مدد دیتی ہیں۔
حاصل ہونے والی کامیابی زعفران کی کاشت کو ملک میں فروغ دینے کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کا آغاز نیشنل ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹر نے سال 2024 میں وزارت ماحولیات، پانی و زراعت اور کنگ سعود یونیورسٹی کے تعاون سے کیا تھا۔

یاد رہے سعودی عرب کے متعدد علاقے جن میں ریاض، القصیم، تبوک اور الباحہ ریجن شامل ہیں زعفران کی پیداوار کے لیے امید افزا مقامات ہیں۔

 

شیئر: