Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ

ریاض ....نائب ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے خطے کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر دفاع نے انتہا پسندی کے انسداد اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں موثر کردار پر سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں وزراءنے آرزو ظاہر کی کہ خطے میں ا من و استحکام کیلئے عالمی اتحاد کی مساعی کو یکسو کرنے کیلئے مزید کام کرنا ہوگا۔

شیئر: