Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی غلط پارکنگ، نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

یہ پروگرام ٹریفک پولیس کے سسٹم سے منسلک ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں گاڑیوں کی غلط پارکنگ کی نگرانی اور خلاف ورزی کو براہ راست محکمہ ٹریفک میں بھیجنے کےلیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا تجربہ کیا گیا ہے۔
جدہ یونیورسٹی میں ڈرون اکیڈمی کی ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ یونٹ کی سربراہ ڈاکٹر الہام الغامدی کا کہنا ہے کہ’ مصنوعی ذہانت کے ذریعے غلط پارکنگ کا سد باب ممکن ہے۔‘
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر الہام الغامدی نے پراجیکٹ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کے دوران پارکنگ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی تصاویر اور ویڈیوز کا مصنوعی ذہانت کے دریعے تجزیہ کیا گیا۔
’ پروگرام کے ذریعے ان گاڑیوں کی شناخت ممکن ہے جو غلط طریقے یا ایسے مقامات پر کھڑی کی گئیں جو پارکنگ کے لیے مختص نہیں ہیں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’یہ پروگرام ٹریفک پولیس کے سسٹم سے منسلک ہے اور جی پی ایس کے ذریعے غلط پارکنگ کی براہ راست اطلاع محکمے کو ارسال کرتا ہے۔‘

شیئر: