Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں سڑک کے کنارے غلط پارکنگ پر 500 درہم جرمانہ 

مصروف اوقات میں غلط پارکنگ سے ٹریفک معطل ہونے لگا تھا۔( فوٹو امارات الیوم)
ابوظبی پولیس نے سڑک کے کنارے غلط پارکنگ پر 500 درہم جرمانہ مقرر کیا ہے۔ یہ فیصلہ بعض ٹرک اور بس ڈرائیوروں کی جانب سے سڑک کے دونوں کنارے غلط طریقے سے پارکنگ کے واقعات ریکارڈ پر آنے پر کیا گیا۔
بس اور ٹرک ڈرائیور نہ صرف یہ کہ غلط پارکنگ کررہے تھے سڑک کے دونوں کنارے باجماعت نماز بھی ادا کرنے لگے تھے جس سے شام کے وقت ٹریفک رش بڑھ جاتا اور ٹریفک معطل ہونے لگا تھا۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی محکمہ ٹریفک اور گشتی فورس نے ٹرکوں، بسوں کے مالکان، کمپنیوں کے مالکان اور بسیں اہلکاروں کے حوالے کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ورکرز اور ڈرائیورز کو متنبہ کریں کہ سڑک کے کنارے بے ڈھنگے طریقے سے بس، ٹرک یا گاڑی پارک کرنا قابل سزا عمل ہے ایسا نہ کریں۔
یہ خلاف تہذہب حرکت بھی ہے۔ نماز مساجد میں ادا کریں یا نماز کے لیے مخصوص مصلے ہیں وہاں عبادت کریں یا نماز اور عبادت کے لیے محفوط جگہ کا انتخاب کریں۔ 
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ٹریفک قانون کی دفعہ 62 کے بموجب چوراہے اور موڑ پر گاڑی پارک کرنا منع ہے۔ اس پر 500 درہم جرمانہ ہے جبکہ امارات کے قانون کی دفعہ 70 میں ہے کہ ٹریفک علامتوں اور ہدایات کی پابندی نہ کرنے والے ڈرائیوروں پر500 درہم جرمانہ ہوگا۔  

شیئر: