Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سے کنٹرول کی جانے والی پہلی عسکری کشتی متعارف

’ریاض میں منعقد عالمی دفاعی نمائش میں جدید کشتی متعارف کرائی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عسکری صنعت کمپنی ’سامی‘ نے پہلی کشتی متعارف کرائی ہے جو مشرقی ریجن میں واقع عسکری بندرگاہ راس الغار سے روانہ ہوئی ہے اور جسے ریاض سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں منعقد عالمی دفاعی نمائش میں جدید کشتی متعارف کرائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی دفاعی نمائش کا افتتاح ریاض میں ہوا تھا اور یہ 8 فروری تک جاری رہے گی۔
نمائش کا انتظام عسکری صنعت جنرل اتھارٹی کے تحت کیا گیا ہے۔
نمائش خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نگرانی میں منعقد ہو رہا ہے۔

شیئر: