Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں لیبر بھیجنے اور وصول کرنے والے ممالک کا مشاورتی اجلاس

’مشاورتی اجلاس میں 16 خلیجی اور ایشیائی ممالک کے وزار شریک ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
دبئی میں لیبر بھیجنے اور وصول کرنے والے ممالک کے درمیانی وزارتی سطح پر مشاورتی اجلاس جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشاورتی اجلاس میں سعودی وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد الراجحی نے سعودی وفد کی سربراہی کی ہے۔
دبئی میں منعقد مشاورتی اجلاس کل پیر تک جاری رہے گا جس میں 16 خلیجی اور ایشیائی ممالک کے وزار شریک ہیں۔
مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد الراجحی نے لیبر بھیجنے اور وصول کرنے والے ممالک کے درمیان مکالمے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس طرح کے مشاورتی اجلاس میں تجربات کے تبادلے کے علاوہ لیبر مارکیٹ کو بہترین مہارتوں کے حامل افراد کی فراہمی ہوتی ہے‘۔
اجلاس کے دوران لیبر مارکیٹ میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے اورعلاقائی تعاون پر روشنی ڈالی گئی۔
اجلاس کے ضمن میں وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد الراجحی سے بنگلہ دیش کے وزیر محنت شافیگور چوہدری اور نیپال کے وزیر محنت چارت بندری نے ملاقات کی ہے۔

شیئر: