Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریک تبدیل کرنے کا انڈیکیٹر نہ دینا خلاف ورزی ہے ، ٹریفک پولیس

ٹریفک قوانین کا مقصد حادثات کی روک تھام ہے(فوٹو، ایکس )
ٹریفک پولیس کی جانب سے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سڑک پر ٹریک تبدیل کرنے یا مڑنے سے قبل اشارہ ’انڈیکیٹر‘ دینا ضروری ہے۔ خلاف ورزی پر3 سو ریال تک چالان کیا جاتا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قوانین کا مقصد لوگوں کو ٹریفک حادثات سے محفوظ رکھنا اورانہیں ضوابط کا پابند بنانا ہے۔
ادارہ ٹریفک کی جانب سے مقرر کیے جانے والے قوانین لوگوں کی حفاظت کی خاطر ہیں جن پرعمل کرنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔
شاہراہ پر اچانک ٹریک تبدیل کرنے سے خطرناک حادثات رونما ہوتے ہیں اسی وجہ سے ادارے کی جانب سے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ افراد جو انڈیکیٹر دیئے بغیر ٹریک تبدیل کرتے ہیں ان پر 150 سے 300 ریال تک جرمانہ کیا جاتا ہے۔
ٹریک کی تبدیلی کے علاوہ دائیں یا بائیں سمت مڑنے کےلیے بھی اشارہ دینا ضروری ہے تاکہ عقب یا سامنے سے آنے والے گاڑی کے ڈرائیور کو معلوم ہوسکے۔
واضح رہے بعض ڈرائیور اچانک اپنی گاڑی کا ٹریک تبدیل کرلیتے ہیں جو حادثے کا باعث ہوتا ہے۔ ایسا کرنے سے کی صورت میں ٹریفک پولیس کے ضوابط کے مطابق انڈیکیٹر نہ دینے والا ڈرائیور قصور وار تصور کیا جاتا ہے۔

شیئر: