Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ورلڈ پنگ پونگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

’بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت سے چیمپئن شپ یکم سے 11 مئی تک جدہ میں ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب ورلڈ پنگ پونگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت سے چیمپئن شپ یکم سے 11 مئی تک جدہ میں ہوگی۔
پنگ پونگ ورلڈ چیمپئن شپ سعودی پنگ پونگ فیڈریش اور وزارت کھیل کے تعاون سے منعقد ہوگی۔
اس موقع پر وزیر کھیل شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ’پنگ پونگ چیمپئن شپ کا انعقاد ان بین الاقوامی کھیلوں کا سلسلہ ہے جن کی میزبانی سعودی عرب کر رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی قیادت نے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کے لیے ہر ممکن أسباب فراہم کئے ہیں‘۔
واضح رہے کہ پنگ پونگ چیمپئن شپ دو مرحلوں پر مشتمل ہوگی جس کے پہلے مرحلے میں 64 کھلاڑی حصہ لیں گے اور ان میں سے 8 کھلاڑی دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی ہوں گے۔

شیئر: