ایس آر ایم جی اور ریڈیو و ٹیلی ویژن اتھارٹی میں معاہدہ
صحافتی شعبے میں ٹریننگ پروگرامز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
ریڈیو و ٹیلی ویژن اتھارٹی اور سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (SRMG) کے درمیان ٹریننگ کے شعبہ میں تجربات کے تبادلے کا معاہدہ ہو گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فریقین نے مارکیٹ اور میڈیا سیکٹر کی ضروریات کے مطابق ٹریننگ پروگرامز کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔
قبل ازیں اتھارٹی اور ایس آر ایم جی کے درمیان مقامی میڈیا کی ترقی کے لیے باہمی شراکت داری اور تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے۔
مفاہمتی یاد داشت میں نجی وسرکاری سیکٹرز کے منافع بخش منصوبوں اور مقامی افراد کی ملازمت پر منتج تربیتی پروگرامز کی تیاری مین تعاون کا ذکر ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ریڈیو و ٹیلی ویژن اتھارٹی نے گزشتہ برس اگست میں سعودی وزیر اطلاعات کی موجودگی میں ٹریننگ اکیڈمی کا آغاز کیا تھا۔
ایس ایم آر جی نے دسمبر 2022 میں اکیڈمی شروع کی تھی جس کے تحت ہونے والے ’مستقبل کے صحافی‘ ٹریننگ پروگرام کی مدد سے کئی شرکا کو ایس ایم آر جی کی کمپنیز میں ملازمت کا موقع ملا۔