Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر سعودی عرب کا افسوس

سلامتی کونسل کو دہرا معیار ختم کرنا ہوگا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی جانب سے غزہ پٹی اور گرد ونواح میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرار داد کے مسودے کو ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی جمہوریہ الجزائر کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ پٹی پرفوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں  اس بات پرزوردیا گیا کہ سلامتی کونسل میں پہلے سے زیادہ اصلاحات کی  زیادہ ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر حقیقی معنوں میں امن وسلامتی کے قیام کی راہ ہموارہو سکے جس کے لیے دہراہ معیار ختم کرنا ہوگا۔
مملکت نے غزہ پٹی اور اس کے گرد ونواح میں بگڑتے ہوئے حالات اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی عسکری کارروائیوں میں اضافے سے بھی خبردار کیا جس کے باعث مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی ہورہی ہیں۔

شیئر: