ہفتے میں 35 مرتبہ معطر کرنے کا عمل مکمل جاتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی نگہداشت کے لیے قائم جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں ان دنوں بڑی تعداد میں زائرین کی آمد جاری ہے اس دوران وقفے وقفے سے مسجد کو معطر کرنے اور سینیٹائزنگ کا عمل جاری رکھا جاتا ہے۔
مسجد نبوی انتظامیہ کے مطابق ایک ہفتے میں 35 بار مسجد کو معطر کرنے اور سینیٹائزنگ کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔
مسجد نبوی میں شعبہ خوشبویات کا کہنا ہے مسجد نبوی شریف کو معطر رکھنے کے لیے دی جانے والی دھونی میں انتہائی اعلی درجے کا بخور استعمال ہوتا ہے۔
ادارے کے مطابق دیگر خوشبویات میں عود اور مشک کا استعمال بھی ہوتا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے دھونی کے لیے خالص عود اور دیگر خوشبویات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مسجد کو معطر کرنے اور سینیٹائزنگ کا عمل انجام دینے والے کارکنان مقرر ہیں جو مختلف اوقات میں اپنا کام انجام دیتے ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے مسجد نبوی کو معطر اور سینیٹائز کرنے کا مقصد یہ ہے کہ زائرین پرسکون اور روحانی ماحول میں عبادت کرسکیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں