Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3پاکستانیوں کے 96 بچے

بنوں .... حالیہ مردم شماری کے نتیجے میں انکشاف ہوا ہے کہ بنوں میں 3افراد ایسے بھی ہیں جن کے96بچے ہیں۔ انکا کہناہے کہ اللہ ہی ان بچوںکے نصیب کا دیتا ہے۔ ان میں سے ایک 57سالہ گلزار خان کی 3بیویوں سے 36 بچے ہیں۔ گلزار خان کا کہنا ہے کہ اللہ نے ہی دنیا او راس میں رہنے والے انسانوں کو پیدا کیا تو پھر میں کون ہوتا ہوں جو بچوں کی پیدائش کے عمل سے گریز کروں۔ گلزار بنوں میں اپنی تیسری بیوی کے ساتھ رہتے ہیں اے ایف پی سے انٹرویو کے دوران انکے 23بچے ساتھ بیٹھے تھے جبکہ انکی اہلیہ پھر پرامید ہیں۔ انکا کہناہے کہ ہمیں کرکٹ ٹیم بنانے کیلئے کسی ٹیم کی ضرورت نہیں۔ خان کے بھائی مستان خان وزیر کی 3بیویاں ہیں او رانکے 22بچے ہیں لیکن انکا کہنا ہے کہ انکے پوتے پوتیوں او رنواسوں کی تعداد اتنی ہے کہ گننا مشکل ہے۔ ادھر شمالی وزیرستان میں 70سالہ شخص کا کہناہے کہ اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہر پیدا ہونے والے کو کھانا پینا دیگا لیکن اللہ پر لوگوں کا ایمان کمزور ہوگیاہے۔ادھر بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جان محمد 38بچوں کے باپ ہیں۔ جان نے 2016ءمیں اے ایف پی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ چوتھی شادی کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ سنچری مکمل کرسکیں تاہم ابھی تک کوئی عورت شادی کیلئے راضی نہیں ہوئی ہے لیکن میں نے بھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ ان کے خاندان کیلئے وسائل فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی تعداد جتنی زیادہ ہوگی غیر مسلم اتنے ہی خوفزدہ ہونگے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔ انٹرویو کے دوران تینوں مردوں کی بیویوں کو اس صحافی سے بات چیت کی اجازت نہیں تھی تاہم اے ایف پی کا کہناہے کہ پاکستان میں بچوں کی ولادت میں وقفے کے بارے میں بہت زیادہ شعور پایا جاتا ہے۔

شیئر: