Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) اور کینیڈین حکومت کے اعلی حکام نے بدھ کو ریاض میں تعلقات کو فروغ دینے، اہم علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجوں سے نمنٹے کےطریقوں پر بات چیت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی سے کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں جی سی سی اور کینیڈا کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
2016 میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت، سیاسی، سیکیورٹی، صحت، تعلیم اور توانائی کے محاذوں پر تعاون کے لیے مشترکہ ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے ملاقات کی تھی۔
 ملاقات میں غزہ اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرنے، شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے اور اس دیرینہ تنازع کے خاتمے کے لیے تمام کوششوں کے لیے بین الاقوامی برادری کی ذمہ داریوں کی اہمیت پربات چیت کی۔

شیئر: