سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس کی صدارت قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کی۔
دارالحکومت ریاض میں جی سی سی سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں مشترکہ خلیجی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال خاص طور پر غزہ کی پٹی اور رفح شہر میں تازہ ترین پیش رفت، فوری جنگ بندی کی اہمیت اور انسانی امدادی راہداریوں کا تحفظ یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔