Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس آر ایم جی لیبز نے دبئی لنکس میں 3 ایوارڈ جیت لیے

ایس آر ایم جی لیبز نے مختلف کیٹیگریز میں 2 گولڈ اور ایک سلور ایوارڈ جیتا ہے۔ فوٹو: عرب نیوز
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کی جانب سے قائم کردہ کریئیٹو ایجنسی ایس آر ایم جی لیبز نے دبئی لنکس میں تین ایوارڈ جیت لیے ہیں۔
 دبئی لنکس ایوارڈز، کینز لائنز کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا خطے کا سب سے بڑا تخلیقی میلہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایس آر ایم جی لیبز نے آؤٹ ڈور اور پرنٹ و پبلشنگ کی کیٹیگری میں دو گولڈ دبئی لنکس ایوارڈز جیتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایس آر ایم جی لیبز نے برانڈ ایکسپیرئینس اور ایکٹیویشن کی کیٹیگری میں سلور دبئی لنکس ایوارڈ جیتے۔
ایس آر ایم جی لیبز نے ڈاکیومینٹری سیریز ’ڈارک مائینڈز‘ کی تخلیقی انداز میں مہم لانچ کی جس کا مقصد دنیا بھر میں جرائم کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کرنا تھا۔
ڈارک مائینڈز اپنی نوعیت کا پہلا شو ہے جو مینا خطے سے تعلق رکھنے والے سیریل کلرز کی جانب سے سرزد کیے گئے خوفناک جرائم کے پیچھے محرکات اور نفسیاتی اور معاشرتی پیچیدگیوں کو اجاگر کرتا ہے۔
اس شو کی مہم چلانے کے لیے ایس آر ایم جی لیبز نے روایتی طریقہ اپنانے کے بجائے مشرق وسطیٰ کی تاریخ میں سب سے بڑی سرگرمی کا انعقاد کیا۔
ٹیم نے بیروت شہر میں مختلف کمپنیوں کی شراکت سے ان کے برانڈز کی تشہیر کے لیے لگائے گئے بل بورڈز پر سے کوئی ایک حرف ہٹا دیا جس سے یہ تاثر ملا کہ شاید کسی شہری نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔
عوام کی جانب سے بھی اس پر ردعمل آیا اور تجسس پیدا ہوا کہ ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت بل بورڈز کو کون نقصان پہنچا رہا ہے۔
بلکہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی بڑی تعداد نے دلچسپی اور تجسس کا اظہار کیا۔

تخلیقی انداز میں عوام کی توجہ حاصل کرنے کے بعد الشرق ڈسکوری نے نئے بل بورڈز پر شو ڈارک مائینڈز کا نام ظاہر کیا۔
اس کے علاوہ ایس آر ایم جی لیبز کو الریاضیہ اخبار کی ’نیوز پیپر کورٹس‘ کی مہم چلانے پر دو گولڈ دبئی لنکس ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
یہ مہم ورلڈ ہیلتھ ڈے 2023 کے موقع پر الریاضیہ اخبار کے لیے چلائی گئی تھی جس کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا تھا۔
ایس آر ایم جی لیبز کی اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کمپنی کے چیف کریئیٹو افسر فادی مرو نے کہا کہ ایس آر ایم جی لیبز کی ٹیم کی تخلیقی صلاحیتوں اور انتھک لگن پر فخر ہے۔

شیئر: