Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے دوران قیمتوں پر کنٹرول کے لیے وزارت تجارت کے تفتیشی دورے

خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں اور جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے جازان ریجن  اور اس سے ملحقہ علاقوں میں وزارت تجارت کی نگراں ٹیمیں رمضان  کے دوران مارکیٹوں میں اشیائے صرف اور دیگر اشیا کی قیمتوں اور ان کی دستیابی کے لیے تفتیشی دورے کررہی ہیں۔
عاجل ویب کے مطابق وزارت تجارت ہر سال رمضان میں بھی اپنی تفتیش کا سلسلہ جاری رکھتی ہے جس کا مقصد مملکت بھر کی مارکیٹوں میں اشیا ضرورت کی دستیابی، ان کے قابل استعمال اور قیمتوں پر کنٹرول کرنا ہے۔
وزارت کی ٹیمیں تجارتی مراکز کے ساتھ پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں اور مارکیٹوں کے بھی تفتیشی دورے کرتی  ہیں۔
جازان میں وزارت تجارت کی شاخ کی نگراں ٹیمیں تجارتی مراکز کی نگرانی اور تفتیشی دوروں پر عمل درآمد پورے رمضان اور اس کے بعد بھی جاری رکھتی ہیں اور اس سلسلے میں خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی طور پر سخت سزائیں اور جرمانے عائد کرتی ہیں۔
وزارت تجارت نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ کہیں بھی تجارتی دھوکہ دہی، صارفین کے تحفظ کے ضوابط کی خلاف ورزی یا اشیائے صرف میں کسی طرح کی ملاوٹ یا اسی طرح کی دیگر سرگرمیاں دیکھیں تو فوری طور پر رپورٹ کریں۔
وزارت نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے رمضان المبارک کے دوران وزارت کے کال سینٹر رپورٹ کی جاسکتی ہے جبکہ وزارت کی شاخوں اور کسٹمر سروس سینٹرز کے لیے اتوار سے جمعرات تک صبح 10 سے دوپہر تین بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: