Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے

اسلام آباد...وزیر اعظم نواز شریف جمعرا ت کو پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو نگے۔ ذرائع کے مطابق وزیرایعظم جے آئی ٹی میں سوالات کا جواب دیں گے۔ وزیراعظم ہاوس کو سمن موصول ہوگیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت مزید لوگوں کو طلب کئے جانے کا امکان بھی ہے۔ دریں اثناءمشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے سے متعلق جواب بھی تیار کرلیا۔ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ پیرکو سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

شیئر: