Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فٹبال ٹیم 2026 فیفا ورلڈ کپ کے تربیتی کیمپ پہنچ گئی

ہیڈ کوچ  نے تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے 28 کھلاڑیوں کو بلایا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم 2026  کے فیفا ورلڈ کپ اور 2027 کے اے ایف سی ایشین کپ کے لیے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں ریاض پہنچ گئی۔
عرب نیوز کے مطابق قومی ٹیم تربیتی کیمپ میں ایشین کوالیفائرز کے دوسرے مرحلے کے تیسرے اور چوتھے راؤنڈ کے لیے تیاری کرے گی۔
سعودی گرین فالکنز ریاض کے شہزادہ فیصل بن فہد سٹیڈیم میں 21 مارچ کو  تاجکستان کی قومی ٹیم کی میزبانی کرے گی۔
قومی ٹیم تاجکستان کے خلاف چوتھے راؤنڈ کے میچ کی تیاری کے لیے 25 مارچ کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تاجکستان کے لیے روانہ ہو گی جہاں 26 مارچ کو دوشنبہ کے سینٹرل سٹیڈیم میں تاجک ٹیم سے ایک اور مقابلہ ہو گا۔
قومی ٹیم کے تربیتی سیشن کا آغاز محمد بن سلمان اکیڈمی میں اتوار کو رات 8 بجکر 45 منٹ پر ہوگا۔
سعودی ٹیم کے ہیڈ کوچ روبرٹو مانسینی نے تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے 28 کھلاڑیوں کو بلایا ہے۔

گرین فالکنز اردن، تاجکستان اور پاکستان کے گروپ میں شامل ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

تربیتی سیشن میں محمد اے اویس، احمد الکسار، رغید نجار، محمد الیامی، سعود عبدالحمید، فوز الصغور، علی البلاہی، علی لجامی، عون السلولی، حسن قدیش، ولید الاحمد، ریان حمید، یاسر الشہرانی، مطیب الحربی، ایمن یحییٰ، عبداللہ الخیباری، مختار علی، عبد اللہ المالکی، محمد کانو، فیصل الغامدی، ناصر الدوسری، عباس الحسن، سمیع النجی، سالم الدوسری، عبدالرحمن غریب، عبداللہ ردیف، فارس البریکان، اور صالح الشہری شامل ہیں۔

سعودی ٹیم گروپ میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی عرب کی قومی ٹیم 2026 میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ اور 2027  میں ہونے والے اے ایف سی ایشین کپ کے لیے ایشین کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں اردن، تاجکستان اور پاکستان کے ساتھ گروپ 7 میں شامل ہے۔
پاکستان اور اردن کی ٹیموں کو شکست دینے کے بعد سعودی ٹیم اس وقت اپنے گروپ میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

شیئر: