Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشنز میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط

پاکستان کی فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار اس نوعیت کے ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں (فوٹو: پاکستان فٹبال فیڈریشن)
پاکستان اور سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشنز میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک اور سعودی فیڈریشن کے صدر یاسر المسحیال نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق اس موقع پر ساف کے جنرل سیکریٹری ابراہیم القسیمی اور این سی کے رکن سعود ہاشمی بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار اس نوعیت کے ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں، معاہدہ کی رو سے دونوں ملک مل کر کھیل کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔
آئندہ سال کے کیلنڈر میں پاکستان اور سعودی عرب کی قومی، یوتھ اور ویمنز ٹیموں کی مشترکہ سرگرمیاں شامل ہوں گی۔
فٹبال سے متعلقہ ٹیکنالوجی، سپورٹس سائنس، ریفریز اور مارکیٹنگ سمیت مختلف معاملات امور میں معاونت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
این سی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ ’ایم او یو اور پاکستان فٹبال کی سپورٹ کرنے پر سعودی فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ معاہدے کی صورت میں ایک اہم سنگ میل عبور ہوا ہے۔ پاکستان فٹبال کے روشن مستقبل کی جانب پیش رفت میں مدد ملے گی۔‘
سعود ہاشمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پاکستان فٹبال کے سسٹم اور انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے، آنے والے کئی برسوں میں اس کے ثمرات حاصل ہوتے رہیں گے۔ پاکستان فٹبال کو درست ٹریک پر گامزن رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

شیئر: