Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی کے روبرٹو مانسینی سعودی فٹ بال ٹیم کے منیجر کا عہدہ سنبھال رہے ہیں؟

کوچ کا پہلا ہدف 2026 ورلڈ کپ کے لیے ایشین کوالیفائرز ہوں گے۔ فوٹو عرب نیوز
اٹلی کی قومی فٹبال ٹیم کے کوچ اور مینجر روبرٹو مانسینی نے اپنے ملک کی فٹ بال ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ سعودی عرب کے قومی سکواڈ کے منیجر کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔
سعودی عرب میں کھیلوں کی خبریں شائع کرنے والے روزنامہ الریاضیہ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 58 سالہ مانسینی کو تین سال کے معاہدے پر مملکت کی فٹبال ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش ہوئی ہے۔

روبرٹو مانسینی سعودی قومی ٹیم کے 49 ویں کوچ ہوں گے۔ فوٹو ای پی اے

اٹلی کے روبرٹو مانسینی ممکنہ طور پر فرانس کے  ہیرو رینارڈ کی خواہش پر سعودی عربین فٹبال فیڈریشن میں خالی کیا جانے والا عہدہ سنبھالیں گی۔
فرانسیسی کوچ ہیرو رینارڈ کو مارچ میں سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن نے ان کی رخصتی کے بعد سے تبدیل نہیں کیا ہے اور اب وہ  اپنے ملک کی ویمنز ٹیم کے مینجر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ اطالوی فٹ بال فیڈریشن نےگزشتہ رات قومی فٹبال ٹیم کے کوچ روبرٹو مانسینی کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
سیمپڈوریا فٹبال کلب کے سابق کھلاڑی نے ویمبلے میں انگلینڈ کو پنالٹیز پر شکست دے کر اپنے اٹلی کی ٹیم کو یورو 2020 کا ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مانسینی کو تین سال کے معاہدے پر ہیڈ کوچ کی پیشکش ہوئی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

سعودی ٹیم کے نئے مینجر کے عہدے پر تعیناتی کی تصدیق کے بعد روبرٹو مانسینی سعودی قومی ٹیم کے 49 ویں کوچ ہوں گے جب کہ وہ سعودی ٹیم کے 19ویں یورپی اور پہلے اطالوی کوچ بن جائیں گے۔
روبرٹو مانسینی کے لیے کوچ کی تقرری کے بعد سب سے پہلا ہدف نومبر میں شروع ہونے والے 2026 ورلڈ کپ کے لیے ایشین کوالیفائرز ہوں گے جس میں سعودی عرب کا مقابلہ اردن، تاجکستان اور کمبوڈیا یا پاکستان سے ہوگا۔

شیئر: