Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں افطار باکس تقسیم کرنے میں بچے بھی پیش پیش

کم عمر رضاکار روزانہ عصر کی نماز کے بعد مسجد نبوی آتے ہیں ( فوٹو: سکرین گریب)
 مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں میں افطار باکس تقسیم کرنے میں بچے بھی پیش پیش ہیں۔
الاخباریہ چینل سے بات کرتے ہوئے کم عمر رضاکار نے بتایا’ روزانہ عصر کی نماز کے بعد مسجد نبوی آتا ہوں اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مغرب تک افطار بکسز تقسیم کرتا ہوں‘۔
واضح رہے مسجد نبوی میں رضاکار مختلف امدادی کام کررہے ہیں جو اپنی اور معاشرے کی مثبت تصویر لوگوں کے ذہن میں اجاگر کرتے ہیں۔
امدادی کاموں کی اہمیت اور ان کی سماجی افادیت کے باعث مسجد نبوی میں رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔

شیئر: