Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مکہ دستاویز‘ ملت کے اتحاد کےلیے سنگ میل ثابت ہوگی: السدیس

ادارہ حرمین شریفین میں دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے اس امید کا اظہار کیا کہ’ مکہ کانفرنس کے نتائج اور پیش کی جانے والی سفارشات ’فقہی استحکام‘ میں معاون ثابت ہوں گی۔‘
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انہوں نے رمضان المبارک میں مکہ کانفرنس کو شاندار تاریخی قرار دیا۔ کانفرنس میں انتہا پسندی، فرقہ بازی اور تنازعات کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا بھر کے جید علما اور مفکروں نے مناسب حل و تجاویز پیش کی جس کا مقصد وحدت ملت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’کانفرنس مختلف اسلامی مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی جس طرح ایک پل رابطے کے لیے بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔‘

مختلف اسلامی مکاتب فکر کے مابین ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے (فوٹو: ایس پی اے)

شیخ سدیس نے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’مفتی اعظم نے اپنے خطاب میں اس کانفرنس کے انعقاد کے اہمیت کو واضح کیا جو وقت کی ضرورت بھی ہے۔‘
قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ السدیس نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے مختلف اسلامی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
شیخ السدیس نے مزید کہا ’مکہ دستاویز دراصل ملت اسلامیہ کے اتحاد و اتفاق کو مستحکم کرنے کےلیے ایک روڈ میپ کی حیثیت رکھتی ہے جس کے شاندار نتائج برآمد ہوں گے۔‘

شیئر: