Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے اعلٰی ہوٹلوں میں سحر و افطار انتظام کا منفرد انداز

زائد کھانا خیراتی تنظیم’ اطعام‘ کے تعاون سے ضرورت مندوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ فوٹو: عرب نیوز
سعودی شہر جدہ میں بہت سے ہوٹل اور ریسٹورنٹس رمضان کے مہینے کو مزید ماحول دوست بنانے کے لیے پرسکون اور مثبت انداز کے منفرد طریقے اپنا رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ماہ صیام میں سحر و افطار کا انتظام کرنے والے ہوٹل زائد خوراک کا ضیاع کم کرنے کے شعور کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
معروف انٹرنیشنل چین ’رٹز کارلٹن‘ ہوٹل کے سمندر سے قریب ہونے کے باعث ’باب البحر‘ کے عنوان سے رمضان کے مہینے کا انتظام کیا گیا ہے۔
افطار و سحر میں ماحول کا منفرد ساحلی محل و قوع کا تجربہ پیش کرنے کے لیے ہوٹل کے دروازے سمندر کی جانب کھولے گئے ہیں۔
مہمانوں کے لیے گرینڈ بال رومز میں پرتعیش افطار اور سحری کا انتظام کیا گیا ہے جس میں میں لائیو کوکنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
ہوٹل کے جنرل مینیجر پیٹر کیتوساک نے بتایا ہے کہ ہم نے ماہ مقدس کی مناسبت سے رمضان مینیو کے ساتھ خوبصورت ماحول میں خاص توازن قائم رکھا ہے۔
’رٹزکارلٹن‘ برانڈ کی منفرد انداز کی خوبصورتی ہماری شاندار روایات کے تحت رمضان کی اوقات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

رمضان کی مناسبت سے کھانے کے معیار پر مکمل توجہ ہے۔ فوٹو: عرب نیوز

رمضان کے دوران اپنی مہارت کے ساتھ باوقار اور نفیس ماحول فراہم کرتے ہوئے رمضان کی خصوصی پیشکشوں میں انتہائی نفاست کو برقرار رکھتے ہیں۔
جنرل مینجر نے بتایا کہ زائد خوراک کے ضیاع کو کم سے کم کرنے کی ہماری کوشش رہتی ہے جس کے تحت مقامی خیراتی تنظیم’ اطعام‘ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں، یہ تنظیم ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرتی ہے۔
تمام زائد کھانے کو احتیاط سے محفوظ کرنے کے بعد اطعام کے کارکنوں کی خدمات کے ساتھ فوری طور پر ضرورت مندوں تک پہنچایا جاتا ہے۔
اسی طرح جدہ کا معروف ہوٹل ’وینیو جدہ کارنیش‘ اپنے ’رمضان ٹینٹ‘ میں افطار کا غیر معمولی ماحول اور تجربہ پیش کرتا ہے۔

جدہ کے ہوٹل میں ’باب البلد‘ کے عنوان سے افطار بوفے کا اہتمام ہے۔ فوٹو: عرب نیوز

وینیو جدہ ہوٹل کے جنرل مینجر جوآن یوریبے نے رمضان کے لیے خاص اہتمام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’مقدس مہینے میں ہم مہمانوں کو اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ہماری کچن ٹیم نہایت احتیاط سے افطار بوفے تیار کرتی ہے جو ذائقوں کے حساب سے ہر مہمان کے لیے ایک یادگار تجربہ ہے۔‘
ہوٹل میں لگائے گئے رمضان ٹینٹ میں اپنے مہمانوں کا اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سمیت پرسکون اور خوبصورت ماحول میں خوشگوار لمحات کے لیے استقبال  کے منتظر ہیں۔
ہمارے مہمان مختلف قسم کے ذائقہ دار پکوان سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جن میں عربی کھانے، سلاد، گرل مٹن، سی فوڈ، سبزی کی ڈشز کے علاوہ شاندار سویٹس شامل ہیں۔
معروف انٹرنیشنل چین ’موون پک ہوٹل‘ جدہ رمضان کے دوران خاندان اور دوستوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کے لیے بہترین جگہ فراہم کر رہا ہے جس میں شاندار رمضان خیمے کے ساتھ افطاری کے لیے دلکش ماحول ہے۔

افطار بوفے ذائقوں کے لحاظ سے ہر مہمان کے لیے یادگار تجربہ ہے۔ فوٹو: عرب نیوز

لائیو کوکنگ اسٹیشنز کے ساتھ حجازی اور بین الاقوامی کھانوں پر مشتمل  شاندار مینو ماحول کی رغبت میں اضافہ کرتا ہے۔
ہوٹل کے فوڈ اینڈ بیوریج ڈائریکٹر منشور ابو السیل نے بتایا ہے کہ رمضان کی مناسبت سے ہم کھانے کے عمدہ معیار پر مکمل توجہ رکھتے ہوئے ناقابل فراموش تجربات تخلیق کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو مہمانوں کے لیے  یادگار رہے۔
جدہ کے روز ووڈ ہوٹل میں ’باب البلد‘ کے عنوان سے افطار بوفے کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں سعودی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے عربی اور مغربی ڈشوں کو رمضان کی روایتی سجاوٹ سے مزین کیا گیا ہے۔
 

شیئر: