Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں دوران رمضان رضاکاروں کی تعداد 1300 سے زیادہ

رضاکارانہ کام کے پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دی جاسکتی ہے۔ (فوٹو الاخباریہ)
مسجد نبوی مدینہ منورہ میں والنٹیئرز سروسز کے خواتین سیکشن کی ڈائریکٹر مروۃ معمرجی نے کہا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران رضا کاروں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی۔ اس وقت رضاکار ٹیموں کی تعداد 32 ہے۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’نشرۃ النھار‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مروۃ معمرجی نے کہا کہ رمضان میں مسجد نبوی کے زائرین کی خدمت کے لیے اب بھی رضاکارانہ کاموں کے مواقع موجو ہیں جس کےلیے پورٹل کے ذریعے درخواست دی جاسکتی ہے۔
والنٹیئرز سروسز کی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی میں خواتین کی خدمت کے شعبے میں مزید مواقع نہ ہونے کی صورت میں رضا کار کو دوسرے شعبوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔
واضح رہے حرمین شریفین میں ہر سال رمضان اور حج کے دوران بڑی تعداد میں رضا کار اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: