دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کےلیے ’مفت سمارٹ چھتری‘
دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کےلیے ’مفت سمارٹ چھتری‘
اتوار 24 مارچ 2024 22:39
یہ سروس تجرباتی طور پر شروع کی گئی ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے کینڈا کی معروف سمارٹ امبریلا شیئر سروس کمپنی’امبرہ سٹی‘ کے تعاون سے الغبیبہ بس اور میٹرو سٹیشن پر ’مفت سمارٹ چھتری‘ سروس کا آغاز کیا ہے۔
اگر یہ سروس کامیاب رہی تو اسے تین ماہ بعد دیگر بس اور میٹرو سٹیشنز پر بھی شروع کیا جائے گا۔
الامارات الیوم کے مطابق نئی سروس کا مقصد دبئی میں پیدل چلنے کی حوصلہ افزائی لہ ,یہ ڈیزائن کی گئی ہے۔ پیدل چلنے والوں کو دھوپ اور بارش سے بھی بچانے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ سروس خاص طور پر ڈیزائن کی گئی ہے تاکہ یہاں کے رہائشی اپنی روزمرہ کی ضروریات پیدل یا بائیک کے ذریعے 20 منٹ کے اندر پوری کرسکیں۔
دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے ٹرانسپورٹیشن سسٹم ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرخالد العوضی نے کہا کہ سمارٹ چھتریاں نول کارڈ استعمال کرتے ہوئے مفت حاصل کی جا سکتی ہیں۔
نئی سروس فی الحال تحرباتی طور پر 3 ماہ کے لیے الغبیبہ بس اور میٹرو سٹیشن پر شروع کی گئی ہے۔ آزمائشی مدت کے بعد اتھارٹی جائزہ لے کر اس کا دائرہ بڑھانے پر غور کرے گی۔
امبرہ سٹی کے سی ای او امیر انتزاری نے کہا کہ آر ٹی اے کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے ہم سمارٹ او پائیدار شہری زندگی کے لیے ایک عالمی معیار قائم کررہے ہیں۔