Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے بحری جہاز جلالۃ الملک حائل کی وصولی

’سعودی نیوی میں شامل ہونے والا جہاز جلالۃ الملک حائل سپین میں تیار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی بحریہ کے سربراہ جنرل فہد بن عبد اللہ الغفیلی نے سعودی نیوی میں شامل ہونے والے نئے جنگی جہاز ’جلالۃ الملک حائل‘ وصول کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رائل سعودی نیوی میں شامل ہونے والا بحری جنگی جہاز جلالۃ الملک حائل سپین میں تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے سعودی نیوی میں شامل ہونے والا بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل‘ السروت پروجیکٹ کے تحت تیار ہونے والا جہاز ہے، اس سے قبل جلالۃ الملک حائل، جلالۃ الملک الجبیل، جلالۃ الملک الدرعیہ اور جلالۃ الملک جازان کے ناموں سے جہاز سعودی بحری بیڑے میں شامل کئے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ’سروات پروجیکٹ‘ اسپینی کمپنی ’نونتیا‘ کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ پروجیکٹ کا مقصد سعودی رائل نیوی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

شیئر: