Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ سے فرانسیسی ہم منصب کا رابطہ

غزہ پٹی کی تازہ ترین صورتحال خصوصی طورپر زیربحث آئی (فوٹو، ایکس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے فرانس کے وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور اسٹیفن سیگورنیٹ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق اس موقع پر علاقائی اور عالمی حالات کے علاوہ غزہ پٹی کی تازہ ترین صورتحال پرخصوصی طورپر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں غزہ کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ کا جلد از جلد بہتر حال تلاش کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔
علاوہ ازیں انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں کو تیز کرنے کے لیے محفوظ راہداری کی اہمیت پر بھی بحث کی گئی۔
 

شیئر: